Monday 9 April 2012

allama kazmi

علامہ سیّد غلام حسن شاہ کاظمی

علامہ سیّد غلام حسن شاہ کاظمی ۱۹۰۵ء میں پیدا ہوئے آپ ایک جیّد عالم ،محقّق،ماہر انساب ،صحافی ،شاعراورادیب تھے آپ کی ساری عمر تحقیق و تصنیف میں گزری آپ روزنامہ زمیندار کےایڈیٹر بھی رہے ،آپ نے ۱۹۲۸ء میں لفظ پاکستان کےاحیا وابلاغ کی کاروائی کا آغاز کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کو ہفت روزہ اخبار ’’پاکستان ‘‘ کے اجراء کی درخواست دی ایکٹ ۱۹۳۵ء کے نفاذ تک آپ کو اجازت نہ ملی بالآخر ۱۹۳۶ء میں ڈکلیریشن منظور ہوا اور یکم مئی ۱۹۳۶ءکو ہفت روزہ ’’پاکستان ‘‘ کا پہلا شمارہ ایبٹ آباد سے شائع ہوا ،اگر آپ کو لفظ پاکستان کا اوّلین خالق کہا جائےتو غلط نہ ہو گا ،اس کے علاوہ آپ نہ صرف تحریک پاکستان کے محرک کارکن تھے بلکہ اس کے لئے انہوں نے اپنا سب کچھ نثار کر دیا ۔آپ نے ۱۴ ستمبر۱۹۸۴ء کو وفات پائی اور مظفر آباد کے مضافاتی گاؤں ٹھنگر شریف میں آسودہ خاک ہوئے۔
تصنیفات :
مجموعی طور پر آپ نے ڈھائی صدمسوّدات تصنیف کئے آپ کی مطبوعہ  تصانیف اس طرح ہیں :
·       انقلاب کشمیر
·       تعظیم الاشراف
·       کشمیر میں اسلامی تبرکات
·       تذکرہ حیات پیر بابا
·       تذکرہ اولاد امام موسیٰ کاظمؑ
·       نقوش مہر
·       مکالمات
·       کاشف اسرار
(نوٹ): یہ آزمائشی پیج ہے اور اس پر مزید کام جاری ہے ۔



0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔